رسائی کے لنکس

لائف اِن امریکہ: نئے آلات اورمحلِ وقوع


ANA's Boeing 787 Dreamliner made an emergency landing at Takamatsu airport in Japan, January 16, 2013. Smoke appeared in the plane's cockpit, but all 137 passengers and crew members were evacuated safely.
ANA's Boeing 787 Dreamliner made an emergency landing at Takamatsu airport in Japan, January 16, 2013. Smoke appeared in the plane's cockpit, but all 137 passengers and crew members were evacuated safely.

جب سیٹلائٹ کے ذریعے گلوبل پوزیشننگ اور ٹریکنگ کمپیوٹروں اور سمارٹ فونز پر عام ہوگئی تو اُس وقت نقشوں کی خرید اور ڈائریکشنز کے لیے درخواستیں بھی معدوم ہوتی چلی گئیں۔ اب تو ہمیں ایسے لوگوں کے بارے میں بھی معلوم ہوگیا ہے جِن کے پاس اگر GPS نہیں ہے تو اپنے گھر سے باہر نکلتے ہی نہیں

ایک زمانہ تھا جب کبھی کسی کو اپنا گھر خریدنا ہوتا تھا یا کوئی جائداد حاصل کرنا ہوتی تھی، تو ایک بات پر بے حد توجہ دی جاتی تھی ، اور اُس کے لیے ایک ہی لفظ بار بار استعمال کرتے تھے: یعنی Locationمحل وقوع۔

جب یہ کہا جاتا تھا تو اِس سے مراد یہ تھی کہ جو جائداد یا جو مکان آپ خریدنے جارہے ہیں وہ واقع کہاں پر ہے؟ کیونکہ، اِس کا جائے وقوع، إِس کی قیمت کا تعین کرنے میں بڑا کردار ادا کرتا تھا۔ لیکن، آج کل’ لوکیشن‘ کا مفہوم بہت بدل چکا ہے۔

آج کل سمارٹ فونزیا ایسے ہی دوسرے جدید آلات کی اجارہ داری ہے، اور یوں، لوکیشن یا جائے وقوع کا مفہوم بھی نئے نئے انداز میں سامنے آنے لگا ہے۔اب یہ محض گھروں کی جائے وقوع کے لیے نہیں بلکہ راستوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔

جب سیٹلائٹ کے ذریعے گلوبل پوزیشننگ اور ٹریکنگ کمپیوٹروں اور سمارٹ فونز پر عام ہوگئی تو اُس وقت نقشوں کی خرید اور ڈائریکشنز کے لیے دوخواستیں بھی معدوم ہوتی چلی گئیں۔

اب تو ہمیں ایسے لوگوں کے بارے میں بھی معلوم ہوگیا ہے جِن کے پاس اگر GPSنہیں ہے تو اپنے گھر سے باہر نکلتے ہی نہیں۔ یقینا ً، آپ کے احباب میں بھی ایسے بہت سے لوگ شامل ہوں گے۔

GPS اب جدید ترین ضرورتوں میں شمار ہونے لگا ہے۔ اِس سے نہ صرف راستوں کے تعین کے بارے میں بلکہ ٹریفک کے جیم، حادثات یر پھر متبادل راستوں کے بارے میں کافی حد تک معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

یہاں، اِس سلسلے میں امریکہ کے ’پیو ریسرچ سینٹر‘کے انٹرنیٹ اور امریکن لائف پراجیکٹ نے ایک نیا جائزہ مرتب کیا ہے۔ اُس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تقریبا ً 28فی صد بالغ افراد روزانہ اِن لوکیشن سروسز کو استعمال کرتے ہیں۔ اور اِس کا مقصد صرف یہ نہیں کہ وہ کسی سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں یا پھر راستے کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں، بلکہ سمارٹ فونز استعمال کرنے والے اپنے ٹیلی فون اور کئی متعلقہ معلومات تک فوری رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے جدید آلات یا ڈوائسز پر انحصار کرنے لگے ہیں۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG