روشن مغل
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ضلع کوٹلی میں نکیال سیکٹر کے ایک سرحدی دیہات پر بھارتی فوج کی فائر بندی لائن پار سے منگل کے روز کی جانے والی گولہ باری میں ایک طالب علم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 13سالہ زین منگل کی صبح اس وقت گولہ باری کی زد میں آیا جب وہ سالانہ امتحان میں شرکت کے لیے سکول جا رہا تھا۔
گولہ باری میں گاؤں گھب کے تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔
زین کی ہلاکت کے بعد نکیال میں سینکڑوں افراد نے دو طرفہ گولہ باری کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے زین کی میت اٹھا کر گولہ باری کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے نکیال بازار کا چکر لگایا اور ایک مصروف چوک میں دھرنا دیا۔
مظاہرے میں شامل نکیال کے شہنواز علی وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کو نعشوں کے تحفے دے جارہے ہیں ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دو طرفہ گولہ باری کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
فیس بک فورم