رسائی کے لنکس

کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی ایک اور مبینہ خلاف ورزی


مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیر کو ایک مرتبہ پھر بھارت کی جانب سے نکیال سیکٹر پر مبینہ بلا اشتعال فائرنگ اور گولاباری ہوئی۔ تاہم، اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پاکستان اور بھارت کے درمیان واقع ’لائن آف کنٹرول‘ پر پانچ دن کی خاموشی کے بعد پیر کو ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ایک مرتبہ پھر مبینہ طور پر بھارت کی جانب سے نکیال سیکٹر میں ’بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی‘۔ تاہم، اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فوج کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

دونوں جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں مقامی آبادی خوف زدہ ہوکر گھروں تک محدود ہوگئی، جبکہ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو ضلعی انتظامیہ نے بخیریت گھروں تک پہنچایا۔

نکیال سیکٹر پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کوٹلی کے مقام پر واقع ہے۔ اسی سیکٹر کے ساتھ سرحدی علاقہ لنجوٹ ہے۔ ان علاقوں میں اگست کے وسط سے دونوں جانب سے فائرنگ اور جنگ بندی کی مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں کے دیرینہ واقعات کی پوری ایک تاریخ ہے ۔

حالیہ خلاف ورزیوں کے سبب سرحدی علاقوں کے مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
XS
SM
MD
LG