رسائی کے لنکس

لندن فیشن ویک

لندن فیشن ویک میں دنیا بھر کے نامور فیشن ڈیزائنرز نے رواں سال کی اپنی بہار اور خزاں کلیکشن کی نمائش کی۔ معروف عالمی ڈیزائنرز، ملوشے لندن، شواری، آکاشہ، اگا، ہاؤس آف موب، یونہ کیم سمیت نامور پاکستانی فیشن ڈیزائنر عمر منصور کی نئی کلیکشن دیکھنے کے لیۓ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے بھی لندن فیشن ویک میں شرکت کی۔ عمر منصور واحد پاکستانی فیشن ڈیزائنر ہیں جو کہ 2008ء سے باقاعدگی سے لندن فیشن ویک میں حصہ لے رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ ان کی کلیکشن کو بےحد سراہا گیا ہے اور انھیں فخر ہے کہ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے وہ دنیا بھر میں پاکستان کا ایک مثبت تشخص سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG