تھائی لینڈ کا شہر لوپبوری ایک ایسا انوکھا علاقہ ہے جہاں انسانوں سے زیادہ بندروں کا زور چلتا ہے۔ بندروں کے غول یہاں سڑکوں اور گلیوں میں آزادانہ پھرتے ہیں اور گینگ بنا کر جھگڑے بھی کرتے ہیں۔ یہاں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ایک پنجرے میں محسوس کرتے ہیں جس میں انہیں بندروں نے قید کر رکھا ہے۔
تھائی لینڈ میں بندروں کی 'راجدھانی'
9
یہ بندر شہریوں کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ لہٰذا کچھ مقامی افراد بندروں کے جھگڑوں سے بچنے کے لیے انہیں خود ہی خوراک پہنچا دیتے ہیں۔
10
لوپبوری میں ایک سنیما کی پرانی عمارت پر بندروں کا قبضہ ہے جسے انہوں نے اپنا ہیڈ کوارٹر اور قبرستان بنایا ہوا ہے۔ مر جانے والے بندروں کو ان کے ساتھی سنیما کے پروجیکشن روم میں چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر اس عمارت میں کوئی انسان داخل ہونے کی کوشش کرے تو بندر اس پر حملہ کرتے ہیں۔
11
یہ بندر دکان داروں کو بھی تنگ کرتے ہیں اور اکثر ان کی چیزیں اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں۔
12
بندروں کی نس بندی کا پروگرام لوپبوری میں محکمۂ جنگلی حیات نے دوبارہ شروع کیا ہے۔ محکمۂ جنگلی حیات کے ملازمین بندروں کو خوراک اور پھلوں کا لالچ دے کر انہیں پنجرے میں بند کرتے ہیں اور ایک کلینک میں لے جاتے ہیں۔ بندروں کو بے ہوش کر کے نس بندی کرنے کے بعد ان کے جسم پر ایک ٹیٹو بنا دیا جاتا ہے تاکہ ان کی نشان دہی ہو سکے۔