رسائی کے لنکس

لاپتا جہاز کے مسافروں کے لواحقین سراپا احتجاج

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لاپتا طیارے کے مسافروں کے درجنوں رشتے داروں نے ملائیشیا کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ملائیشیا سے سچ بتانے کے مطالبات درج تھے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ آٹھ مارچ کو گم ہونے والا ملائیشین ائیرلائنز کا مسافر طیارہ بحرِ ہند کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا اور اس حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔

XS
SM
MD
LG