رسائی کے لنکس

سلطان اذلان شاہ انتقال کر گئے


اذلان شاہ (فائل فوٹو)
اذلان شاہ (فائل فوٹو)

وہ 41 سال سے زائد عرصے تک ہاکی کے شعبے سے بحیثیت کھلاڑی اور منتظم منسلک رہے۔ ان کی غیر معمولی خدمات کے پیش نظر انھیں ملائیشیا میں بابائے ہاکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر سلطان اذلان شاہ بدھ کو ملائیشیا میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔

وہ اکتالیس سال سے زائد عرصے تک ہاکی کے شعبے سے بحیثیت کھلاڑی اور منتظم منسلک رہے۔ ان کی غیر معمولی خدمات کے پیش نظر انھیں ملائیشیا بابائے ہاکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

وہ 1973ء میں ملائیشین ہاکی فیڈریشن جو اب ملائیشین ہاکی کنفڈریشن کہلاتی ہے، صدر منتخب ہوئے۔ ان کے دور میں ملائیشیا کو 1975ء کے ورلڈ کپ میں پہلی بار میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا اور اس میں ملائیشیا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

1997ء میں انھیں ایشین ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب کر لیا گیا اور وفات تک وہ اسی عہدے پر فائز رہے۔

ملائیشیا میں جمعرات کو عام تعطیل اور سات روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG