رسائی کے لنکس

ملائیشیا کے سلطان ملک کے معمر ترین بادشاہ


ملائیشیا کے سلطان ملک کے معمر ترین بادشاہ
ملائیشیا کے سلطان ملک کے معمر ترین بادشاہ

ملائیشیا کے نئے بادشاہ سلطان عبدالحلیم معظم ملکی تاریخ کے معمر ترین آئینی شہنشاہ بن گئے ہیں۔

84 سالہ سلطان عبدالحلیم نے منگل کو دارالحکومت کوالمپور میں ریاستی محل میں ایک ثقافتی تقریب کے دوران اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

سلطان عبدالحکیم ملائیشا کے پہلے بادشاہ ہیں جو اس سے پہلے بھی دو بار تخت پر متمکن رہ چکے ہیں۔ وہ 1970 ء اور 1975 ء میں بھی بادشہات کے عہدے پر فائز رہے۔

ملائیشیا میں ریاستی حکمران پانچ سال کی مدت کے لیے بادشاہ بنتا ہے

گو کہ یہ ایک رسمی عہدہ ہے لیکن وزیراعظم کی کابینہ کے اراکین اور فوج کے اعلیٰ عہدہ داروں کے تعیناتی کی منظوری بادشاہ ہی کرتا ہے۔

مسلم اکثریت والے ملک ملائیشیا میں مذہبی رہنماؤں کا تقرر بھی ان ہی کے ذمے ہوتا ہے اور انھیں ملک کا مذہبی سربراہ کی رسمی حیثیت بھی حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG