رسائی کے لنکس

مالی: صدارتی انتخابات اتوار کو ہوں گے

بہت سے ووٹروں کو امید ہے کہ کوئی ایسا امیدوار ملک کی باگ ڈور سنبھالے جو ملک میں گذشتہ 18 ماہ سے جاری خانہ جنگی اور سیاسی بحران کو ختم کر سکے۔

مالی کے عوام اتوار کے روز اپنے ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔

بہت سے ووٹروں کو امید ہے کہ کوئی ایسا امیدوار ملک کی باگ ڈور سنبھالے جو ملک میں گذشتہ 18 ماہ سے جاری خانہ جنگی اور سیاسی بحران کو ختم کر سکے۔

صدارتی امیدواروں میں مالی کے سابق وزیر ِ اعظم ابراہیم بُوبُوکار کیٹا اور سابق وزیر ِ خزانہ سومالیہ سیسے شامل ہیں۔

گذشتہ ماہ انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں سابق وزیر ِ اعظم ابراہیم بُوبُوکار کیٹا نے 40٪ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سومالیہ سیسے محض 20٪ ووٹ ہی حاصل کر سکے۔

2007 کے بعد مالی میں اب الیکشن منعقد کیے جا رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG