رسائی کے لنکس

امریکہ: ہوائی اڈے پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار


فائل
فائل

حکام نے منگل کو فلوریڈا کے شہر جیکسن ویلے کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اس وقت بند کردیا تھا جب اس کے ٹرمینل اور پارکنگ گیراج سے دو مشتبہ پیکٹ ملے تھے۔

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ایک ہوائی اڈے پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

حکام نے منگل کو فلوریڈا کے شہر جیکسن ویلے کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اس وقت بند کردیا تھا جب اس کے ٹرمینل اور پارکنگ گیراج سے دو مشتبہ پیکٹ ملے تھے۔

بعد ازاں پانچ گھنٹوں کے تعطل کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب پیکٹوں کو 'کلیئر' کیے جانے کے بعد ہوائی اڈے کو پروازوں اور عام افراد کے لیے منگل کی شب دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

علاقہ پولیس نے بدھ کو واقعے سے منسلک ایک شخص کی گرفتاری ظاہر کی ہے جسے ہوائی اڈے میں بم نصب کیے جانے کی جھوٹی اطلاع دینے اور جعلی بم بنانے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 39 سالہ ملزم زیکو کوسیوک جیکسن ویلے ہی کا رہائشی ہے جسے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سامان لانے اور لے جانے کا لائسنس بھی جاری کر رکھا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گوکہ منگل کی شب ہوائی اڈے کو پروازوں کے لیے کھول دیا گیا تھا لیکن پانچ گھنٹوں کے تعطل کے باعث ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بدھ کی صبح تک متاثر رہی۔ہم
XS
SM
MD
LG