رسائی کے لنکس

منڈیلا ٹھیک ہو رہے ہیں، لیکن حالت تشویشناک ہے: ذرائع


دسمبر سے لے کر اب تک، اُنھیں چوتھی بار اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ صدر جیکب زوما نے اُن کے لیے دعا کی اپیل کی ہے

جنوبی افریقہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ سابق صدر اور نسلی عصبیت کے خلاف آواز بلند کرنے والے ہیرو، نیلسن منڈیلا پھیپھڑوں کے انفیکشن کی بیماری سے شفایاب ہو رہے ہیں۔

تاہم، بتایا گیا ہے کہ اُن کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔


جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں، صدر جیکب زوما نے جنوبی افریقہ کے عوام اور دیگر سے اپیل کی کہ وہ ’مدیبا‘ کے لیےاور اُن کی جلد صحتیابی کے لیےدعا کریں۔ منڈیلا کے قبیلے کا نام ’مدیبا‘ ہے۔

چورانوے برس کےاِس محبوب راہنما کو گذشتہ ہفتے پریٹوریہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ایسے میں جب اُن کی صحت تشویشناک لیکن مستحکم تھی۔

دسمبر سے لے کر اب تک، اُنھیں چوتھی بار اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

مسٹر منڈیلا کو طویل عرصے سے پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہے، جِس سے قبل، جنوبی افریقہ میں نسلی عصبیت کے خلاف جہدوجہد کے دوران اُنھوں نے 27 برس تک کی قید جھیلی۔ قید کے دوران، اُنھیں ٹی بی ہوگئی تھی۔

اُنھیں 1990ء میں رہا کیا گیا، اور چار برس بعد وہ ملک کے پہلے جمہوری انتخابات میں صدر منتخب ہوئے۔
XS
SM
MD
LG