رسائی کے لنکس

logo-print

پولیس چوکی پرفائرنگ سے چاراہلکار ہلاک


پولیس چوکی پرفائرنگ سے چاراہلکار ہلاک

صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع مانسہرہ میں جمعہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے چار اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

حکام کے مطابق غازی کوٹ کے علاقے میں قائم چوکی میں بارش سے بچنے کے لیے اہلکار جمع تھے کہ خود کار ہتھیاروں سے لیس افراد نے اُن پر فائرنگ کر دی۔

ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ کو ایک پُر سکون علاقہ تصور کیا جاتا رہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس علاقے میں غیرسرکاری تنظیموں کے دفاتر اور پولیس پر متعدد حملے کیے گئے ہیں جن کو حکام طالبان شدت پسندوں سے منسوب کرتے ہیں۔ مانسہرہ کی پہاڑی سرحدیں شورش زدہ سوات وادی کے قریب ہیں جہاں پاکستانی فوج نے گذشتہ سال طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بھر پور کاروائی کرکے علاقے میں کافی حد تک امن بحال کر دیا ہے۔

اکتوبر 2005 ء میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور ملک کے شمالی اضلاع میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد درجنوں مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں نے تعمیر نو اور بحالی کے لیے مانسہرہ میں اپنے دفاتر قائم کر رکھے ہیں۔

XS
SM
MD
LG