رسائی کے لنکس

محمد علی لوگوں سے محبت کرتے تھے: لونی علی


Lonnie Ali, widow of Muhammad Ali, speaks during his memorial service in Louisville, Ky., June 10, 2016.
Lonnie Ali, widow of Muhammad Ali, speaks during his memorial service in Louisville, Ky., June 10, 2016.

محمد علی کے دیرینہ دوست کرسٹل کا کہنا تھا کہ وہ قدرت کی ایسی روشنی تھے جو اپنے گرد سب پر اس طرح اثرانداز ہوتی کہ آپ سب کچھ واضح طور پر دیکھ سکتے تھے۔

سابق مایہ ناز باکسر محمد علی کو جمعہ کو امریکہ میں ان کے آبائی علاقے لوئیول میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں ان کے ہزاروں مداح اپنی پسندیدہ شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موجود تھے۔

محمد علی کی بیوہ لونی علی اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن ان شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے سابق باکسنگ چیمپیئن کی آخری رسومات میں انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

محمد علی کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:12 0:00

لونی علی نے اسلام اور اس کی عدم تشدد کی تعلیمات سے اپنے شوہر کی محبت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی یادگاری تقریب ان ہی خیالات کی ترویج کے طور پر استعمال ہو۔

"وہ (محمد علی) چاہتے تھے کہ ہم مصیبت زدہ لوگوں کو یاد دہانی کروائیں کہ انھوں (محمد علی) نے ناانصافی کا سامنا کیا۔۔۔ لیکن وہ کبھی معاشرے سے اس قدر نالاں نہیں ہوئے کہ اسے چھوڑ دیں یا تشدد کا راستہ اختیار کریں۔"

لونی نے اپنے شوہر کی لوگوں سے محبت اور شوق سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "وہ جب سہولت کے ساتھ دنیا بھر میں جاتے تو امرا اور طاقتور لوگ ان کی طرف کھنچے چلے آتے، لیکن وہ (محمد علی) غریبوں اور پسماندہ لوگوں کا رخ کرتے۔"

بلی کرسٹل
بلی کرسٹل

محمد علی کے دیرینہ دوست اور معروف مزاحیہ اداکار بلی کرسٹل نے ان کے بارے میں ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی اور خاص طور پر انسانی اور شہری حقوق سے متعلق ان کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ قدرت کی ایسی روشنی تھے جو اپنے گرد سب پر اس طرح اثرانداز ہوتی کہ آپ سب کچھ واضح طور پر دیکھ سکتے تھے۔

براڈکاسٹر برائنٹ گمبل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محمد علی نے کئی لڑائیاں لڑیں، "اپنی نسل کی حمایت اور تحفظ کے لیے۔۔۔۔اور بالآخر اپنی بیماری سے۔" انھوں نے محمد علی کو ایسا چیمپیئن قرار دیا جنہوں نے "اسلام کو بہترین انداز میں پیش کیا اور خوف سے پیدا ہونے والی نفرت کو ختم کیا۔"

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے محمد علی کے پس منظر اور پھر ان کی کایا پلٹ جو ان کے بقول "انسانیت کے لیے ایک یونیورسل سولجر بننے" کی ہے، کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

انھوں نے رعشے کے مرض سے محمد علی کی دہائیوں تک لڑائی کا ذکر بھی کیا۔

بل کلنٹن
بل کلنٹن

ان کے بقو ل اس ساری کہانی کے تین حصے ہیں "ایک باکسر کہ جب میں لڑکا تھا تو اسے دیکھ کر پرجوش ہوتا تھا، ایک آدمی کہ جب میں صدر تھا تو وہ اولمپک مشعل جلانے کے لیے قدم بڑھاتا ہے اور پھر اب یہ (محمد علی کا انتقال)۔"

بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ محمد علی نے بچوں کو متاثر کیا اور نوجوانوں کو تحریک دی اور یہی سب سے اہم بات ہے۔

محمد علی گزشتہ ہفتے 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی وفات پر پوری دنیا سے ان کے مداحوں اور اہم شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انھیں بہترین الفاظ میں یاد کیا۔

XS
SM
MD
LG