رسائی کے لنکس

پروگرام میری کہانی: دُکھی باپ


پروگرام میں دکھی باپ کی مدد کے لیے پاکستان بیت المال کے سابق چیرمین، زمرد خان کی اچانک آمد

جب بھی ہم کوئی کہانی منتخب کرتے ہیں، تو ساتھ ہی، اس کے کہانی کار کی مدد کیلئے مہمان بھی مدعو کرتے ہیں۔ آنسوؤں اور المیے سے پُر ایک کہانی 23 جنوری کے پروگرام میں سجاد احمد صاحب نے ڈیرہ غازی خان سے سنائی، جو کہ ایک باپ کا اپنی اولاد کیلئے ایک مرثیہ تھا۔

ان کے تین جوان بچے برسوں تک (Muscular Dystrophy (MD کا شکار رہنے کے بعد ایک ایک کرکے اس دنیا سے چلے گئے۔ باقی رہ جانے والے 5 بچوں میں سے ایک بیٹا اب بیمار ہے اور وہ پھر ڈاکٹروں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

کہانی سناتے ہوئے، وہ بار بار اپنے آنسوؤں کو روک نہ سکے۔ ذرا سوچیں تو ایک ایسے باپ کے دل کی حالت جس نے اپنےجوان بیٹوں کو لمحہ لمحہ تکلیف میں مرتے دیکھا ہو۔
ان کی بیٹی نازیہ سجاد کی آواز بھی اپنے ابو کی بازگشت تھی۔

’ایک بھائی جو بیمار ہے وہ مجھ سے بڑا ہے۔ سب کی طرح، میرا دل بھی چاہتا ہے کہ میرا بھائی میرا محافظ ہو۔ جب بھی باہر نکلوں، تو وہ میرے ساتھ جائے۔ میں اس پر ناز کروں۔ لیکن، تین بھائیوں کے جانے کے بعد، اب وہ بھی بیمار ہے۔‘

میں نے سجاد صاحب کی کہانی سے پہلے لوگوں سے اپیل کی کہ آج ان کیلئے مدد ڈھونڈنا آپ کا کام ہے۔ اور، ہم پروگرام کےدوران، آپکے فون کے منتظر رہیں گے۔

کئی کالرز کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے پیغامات کےبعد، سیٹھ ممتاز انجم نے سرگودھا سے فون کیا اور بتایا کہ پاکستان بیت المال کے سابق چیرمین، زمرد خان، سجاد صاحب کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ زمرد صاحب اس پروگرام میں آئے اور انھوں نے کہا کہ وہ بیت المال سے سجاد صاحب کو نہ صرف ماہانہ رقم دلوانے کی کوشش کریں گے۔ بلکہ، ان کے بچوں کے علاج کی بھی کوشش کریں گے۔ کیونکہ، اس ادارے کا مقصد ایسے ہی لوگوں کی مشکل کو آسان کرنا ہے۔

زمرد خان نے بتایا کہ، ’مجھے اسکا یقین ہے کہ اسوقت اپنی یتیم بچوں کی دعاؤں نے مجھے دوسری زندگی دی تھی۔ اور میری زندگی کا ایک ایک لمحہ انہی کیلئے ہے۔‘

زمرد صاحب نے اپنی موجودہ سرگرمیوں کےبارے میں بتایا کہ اُنہوں نے اپنی زندگی پاکستان کے یتیم بچوں کی مدد کیلئے وقف کردی ہے اور ملک بھر میں ’پاکستان سویٹ ہومز پی ایس ایچ پروجیکٹ‘ کے نام سے یتیم خانے قائم کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ اور سوات میں انتہا پسندی کی کارروائیوں اور فوجی آپریشنز کے بعد بہت سے بچے والدین سے محروم ہو گئے اور انکی حالت نے ہی انہیں اس پراجیکٹ کے آغاز کی تحریک دی تھی۔

ہمارے اور تمام سننے والوں کی طرف سے زمرد خان اور ان جیسے درد دل رکھنے والوں کا شکریہ جو کسی کے زخم پر مرہم رکھنے کیلئے خود چلے آئے ہیں جلد ہی ہم آپکو سنائیں کہ سجاد صاحب کے خاندان کی زندگی میں کیا بہتری آئی۔

پروگرام سنننے کیلئے نیچے دئے ہوئے لنک پر کلک کریں:

آواز دوست - میری کہانی
please wait

No media source currently available

0:00 0:54:59 0:00
XS
SM
MD
LG