رسائی کے لنکس

امن مذاکرات سے پہلے فلسطینی صدر کا سعودی عرب کا دورہ


فلسطینی صدر محمود عباس امریکی کوششوں کے تحت اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کے بالواسطہ مذاکرات سے پہلے، ان مذاکرات کے لیے تائیدو حمایت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔

مسٹر عباس مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے شاہ عبد اللہ اور دوسرے عہدے داروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

سعودی گزٹ نے فلسطینی لیڈر کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ”دارالحکومت کی حیثیت سے یروشلم سمیت ایک آزاد فلسطینی ملک“ کی تشکیل کے لیے فلسطینیوں کے عزم کی حمایت کرنے میں ایک ممتاز کردار ادا کیا ہے۔

مسٹر عباس بدھ کے روز مصر جائیں گے جہاں وہ صدر حُسنی مبارک کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکہ کے ایلچی جارج مِچل بالواسطہ مذاکرات شروع کرنے کی اُمید کے ساتھ اسی ہفتے واپس اُس خطّے کو جارہے ہیں۔اسرائیلی اور فلسطینی تقریباً ایک سال پہلے اُن مذاکرات سے الگ ہوگئے تھے۔

مِچل طے شدہ پروگرام کے تحت اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نتن یاہو سے بدھ کے روز اور مسٹر عباس سے جمعے کے روز ملاقات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG