مقدونیہ کی سرحد کے پاس واقع یونان کے شہر آئیڈومینی میں اس وقت مہاجرین بڑی تعداد میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ سرحد کھلنے کے منتظر ان مہاجرین کو غذائی قلت کے ساتھ ساتھ سرد موسم کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے دیگر جنگ زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے یہ افراد بہتر زندگی کے خوابوں کی تعبیر کے حصول کے لیے یورپ میں داخلے کے منتظر ہیں۔
یونان میں پھنسے مہاجرین

1
یونان کے شمالی شہر کے ایک کیفے کے پاس مہاجرین کے خیمے لگے ہوئے ہیں۔ کیفے کی انتظامیہ نے مہاجرین کے لیے بجلی اور موبائل فون چارج کرنے کا انتظام کر رکھا ہے

2
یونان اور مقدنیہ کی سرحد پر پڑاؤ ڈالے ہوئے مہاجرین نے ایک خیمے پر "سردی کے مقابلے پر ہماری مدد کریں" کے الفاظ درج کر رکھے ہیں

3
یونان کی شمالی سرحد کے پاس مہاجرین کیمپ کی طرف جا رہے ہیں

4
ایک مہاجر خاتون اپنے بچوں کے ساتھ عارضی پناہ گاہ میں مقیم ہے