اٹلی کے میلان فیشن ویک میں اس بار نسل پرستی کے خلاف جاری عالمی مہم 'بلیک لائیوز میٹر' میں شامل پانچ سیاہ فام فیشن ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات پیش کی ہیں۔ ایونٹ میں فیبیولا مانیرا کیزا، موکودوفال، کلاڈیا جیسیلی نساما، کریم داؤدی اور جوائے میریبی نے موسم گرما اور بہار 2021 کے لیے اپنی اپنی کلیکشنز پیش کیں۔
میلان فیشن ویک میں سیاہ فام ڈیزائنرز کی کلیکشن پیش
5
پانچوں سیاہ فام ڈیزائینرز کو اطالوی فیشن کونسل کی واحد سیاہ فام رکن ہیٹی نژاد اطالوی اسٹیلا جین کی سرپرستی حاصل تھی۔ اسٹیلا جین فیشن انڈسٹری میں نسلی امتیاز کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔
6
اسٹیلا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اٹلی کو سفید فام نظریے کی نمائندگی کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ ان کے بقول نیا اٹلی ایسا نہیں ہے اور نہ ہونا چاہتا ہے۔
7
فیشن شو کے آغاز سے قبل ریہرسل کی گئی جس میں ماڈلز اور دیگر افراد نے فیس ماسک لگایا ہوا تھا۔ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے 'میلان فیشن ویک' میں تمام احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں۔
8
وی آر میڈ ان اٹلی کے نام سے منسوب میلان فیشن ویک میں شریک ایک ماڈل کیٹ واک میں مصروف ہے۔