رسائی کے لنکس

وزیراعظم کے بیان پر ایم کیو ایم کا شدید رد عمل


وزیراعظم کے بیان پر ایم کیو ایم کا شدید رد عمل
وزیراعظم کے بیان پر ایم کیو ایم کا شدید رد عمل

حیدر آبادضلع کی پرانی حیثیت بحال کرنے سے متعلق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان پر متحدہ قومی مومنٹ ایم کیوایم کی طرف سے سخت تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اُس نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔

وزیر اعظم نے ہفتے کو کراچی میں پیپلز پارٹی حیدر آباد ڈویژن کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پچھلی حکومت کی جانب سے حیدر آباد ضلع کو چار اضلاع میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو غلط قرار ددیتے ہوئے اس کی پرانی حیثیت بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اس تازہ سیاسی کشمکش پر دونوں طرف سے تنقیدی بیان کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے سندھ کے قائم مقام گورنر اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکرنثار کھوڑو نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” کراچی اگر ڈیڑھ کروڑ کا ایک ضلع ہو سکتا ہے تو پھر حیدر آباد ایک ضلع کیوں نہیں ہو سکتا ۔ اگر وہ آپ کو ایک ضلع اچھا نہیں لگتا تو کراچی بھلا ایک ضلع کیوں ہو وہ پانچ اضلاع کیوں نہ ہوں۔“

نثار کھوڑو نے کہا کہ معاملات پہلے بھی ایسے ہی چل رہے تھے اس لیے تحمل اور بردباری کے ساتھ معاملے کو اس انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے جس میں لوگوں کی بھلائی ہے۔

یا د رہے کہ سال 2005ء میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ضلع حیدر آباد کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور اس طرح ضلع حیدر آباد کے علاوہ ٹنڈو اللہ یار ، ٹنڈو محمد خان اور مٹیار ی کے نام سے تین نئے اضلاع وجود میں آئے ۔ ضلع کو پرانی حیثیت پر بحال کیے جانے حامیوں کا موٴقف ہے کہ اسے توڑنے کا مقصدیہاں پیپلز پارٹی کے اثرو رسوخ کو ختم کرنا تھا ۔ موجودہ ضلع حیدرآباد میں ایم کیو ایم کا اثرو رسوخ زیادہ ہے ۔

XS
SM
MD
LG