رسائی کے لنکس

کراچی:چوہدری اسلم اور اعتزاز حسن کو ایم کیو ایم کا خراج ِعقیدت


Reuters
Reuters

کراچی میں ہونے والی تقریب میں شریک ایم کیو ایم رہنماوں اور کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شہدا کیلئے دعائیں کیں اور ان کی تصاویر کے سامنے شمعیں روشن کیں۔

سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بم دھماکے میں شہید ہونےوالے 'ڈی ایس پی چوہدری اسلم' اور ہنگو میں خودکش حملے کو ناکام بناکر درجنوں طلبا کی زندگی بچانے کیلئے جان کا نذرانہ دینےوالے اسکول کے طالبعلم 'اعتزاز احسن شہید' کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ہفتے کے روز ایم کیو ایم کی جانب سے ان شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کرکے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں شریک ایم کیو ایم رہنماوں اور کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شہدا کیلئے دعائیں کیں اور ان کی تصاویر کے سامنے شمعیں روشن کیں۔

تقریب سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنماوں کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے شروع سے ہی دہشتگردی کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔ پاکستانیوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہےرہنماوں نے ملک بھر میں دہشتگردی کا نشانہ بننےوالے افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں شامل شرکاء نے چوہدری اسلم اور اعتزاز سمیت گزشتہ روز کراچی میں فائرنگ کرکے قتل کئے گئے ایکسپریس نیوز چینل کے صحافیوں اور سیاسی جماعت کے رہنما مفتی عثمان یار کو بھی دہشتگردی کی راہ میں قربان ہونے والوں کو خراج ِعقیدت پیش کیا۔
XS
SM
MD
LG