رسائی کے لنکس

دیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضلع دیر بالا کے گاؤں کلکوٹ میں منگل کی صبح مٹی کا تودہ ایک گھر پر آگرا جہاں کم ازکم پندرہ افراد موجود تھے۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ تودے کے نیچے اطلاعات کے مطابق متعدد افراد دب بھی گئے۔

ضلع دیر بالا کے گاؤں کلکوٹ میں منگل کی صبح مٹی کا تودہ ایک گھر پر آ گرا جہاں کم از کم پندرہ افراد موجود تھے۔

مقامی لوگوں اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور دو خواتین اور دو بچوں کی لاشیں تودے سے نکالیں۔

ملک کے شمالی علاقوں میں برف یا مٹی کے تودے کے گرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ ضلع دیر بالا بھی ایک پہاڑی ضلع ہے۔
XS
SM
MD
LG