رسائی کے لنکس

مری: دو مسافر بسیں کھائی میں جا گریں، 15 ہلاک


بس حادثہ- فائل فوٹو
بس حادثہ- فائل فوٹو

مری کے علاقے سالگراں کے مقام پر بُدھ کی شام کو یہ حادثہ پیش آیا ہے جہاں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا کر 150 فٹ گہری کھائی میں جاگریں۔

پاکستان کے شہر مری میں دو مسافر بسیں کھائی میں جاگریں۔ امدودی ٹیموں نے کارروائی کرکے 15 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مری کے علاقے سالگراں کے مقام پر بُدھ کی شام یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا کر 150 فٹ گہری کھائی میں جاگریں جسکے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بسوں میں 60 کے قریب مسافر سوار تھے۔

نجی چینلز پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق فوجی امدادی ٹیمیں مشینری اور لائٹس کے ذریعے امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔ موسم کی خرابی اور رات کے وقت اندھیرے پر امدادی ٹیموں کو گہری کھائی سے زخمیوں کو نکالنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 15 لاشوں اور متعدد زخمیوں کومقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے اسپتالوں
میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مری حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔
XS
SM
MD
LG