بحرِ اوقیانوس میں جنم لینے والا نسبتاً کم شدت کا طوفان 'نیٹ' امریکی ساحل سے ٹکراگیا ہے جس کے بعد اس کی شدت مزید کم ہوگئی ہے۔ لیکن شدت کم ہونے کے باوجود طوفان نے امریکی ریاست لوزیانا اور مسی سپی کے ساحلی علاقوں کو اچھا خاصا نقصان پہنچایا ہے۔
1'نیٹ' گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران امریکہ کی جنوبی ریاستوں سے ٹکرانے والا تیسرا سمندری طوفان تھا۔
2طوفان ہفتے کی شب لوزیانا اور اتوار کی صبح مسی سپی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا جس کے بعد وہ شمال کی جانب الاباما اور جارجیا کی جانب بڑھ گیا ہے۔
3'کیٹگری ون' شدت کے اس طوفان کے باعث امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔ البتہ ان ریاستوں سے ٹکرانے والے گزشتہ دو طوفانوں –ہاروے اور ارما – کی نسبت نیٹ سے کہیں کم نقصان ہوا ہے۔
4نیٹ کے باعث مسی سپی کے بعض نشیبی ساحلی علاقے زیرِ آب آئے ہیں ۔ نیٹ 2005ء میں آنے والے بدترین طوفان کترینہ کے بعد مسی سپی کے ساحل سے ٹکرانے والا پہلا طوفان ہے۔
فیس بک فورم