رسائی کے لنکس

جنوبی اور مرکزی افغانستان میں 26باغی ہلاک


نیٹو نے کہا ہے کہ افغان اور اتحادی افواج نے منگل کے روز جنوبی صوبہٴ ہلمند میں ایک مشترکہ گشت کے دوران تین علیحدہ کارروائیوں میں 23باغیوں کو ہلاک کیا۔

نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ گشت پر افواج نے پیر کو رات گئے چھوٹے اسلحےاورمشین گن فائر کےتبادلے کے بعد توپ خانے سے مدد کی درخواست کی۔

نیٹو نے اِس بات کی تصدیق کی ہےکہ اُن کی فوجیوں نے رات کے دوران مشرقی صوبہٴ خوست میں کارروائی کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کےایک سب کمانڈر اور اُن کے دو معاونین کو پکڑ لیا۔

فوجیوں نے موقعے پر ایک پستول، ایک دستی بم اور کئی قسم کے کارتوس اور لدے ہوئے میگزین برآمد کرلیے۔

منگل کے روز مرکزی وردک صوبے میں ایک افغان اور اتحادی دستے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صوبے میں تین ایسے باغیوں کو ہلاک کیا جو گھرو ساخت کے بم تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے کام سے وابستہ تھے۔

XS
SM
MD
LG