رسائی کے لنکس

راسموسن اوباما ملاقات، سلامتی امور پر گفتگو متوقع


نیٹو سکریٹری جنرل
نیٹو سکریٹری جنرل

ملاقات میں ’عالمی اور علاقائی سلامتی‘ کے معاملات پر بات ہوگی، جس میں افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ افغان حکومت کے ساتھ دیرپہ ساجھے داری قائم کرنے سے متعلق امور شامل ہوں گے: وائٹ ہاؤس

نیٹو کے سکریٹری جنرل آندرے فوگ رسموسن جمعہ 31 مئی کو وائٹ ہاؤس میں صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات صدر کی طرف سے دی گئی دعوت پر ہو رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں ’عالمی اور علاقائی سلامتی‘ کے امور پر بات چیت ہوگی، جس میں افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ افغان حکومت کے ساتھ دیرپہ ساجھے داری قائم کرنے سے متعلق امور شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ، ملاقات میں اتحادی افواج کی دفاعی استعداد میں مزید بہتری لانے، اٹھنے والے اخراجات کو بین البحر اوقیانوس ممالک کی طرف سے پورا کرنے اور باصلاحیت پارٹنرز کی طرف سے نیٹو کے نیٹ ورک میں مزید اضافہ لانے کی کوششوں پر بات چیت ہوگی۔


نیٹو تاریخ کا کامیاب ترین اتحاد ہے جو 27رُکن ممالک پر مشتمل ہے۔

یہ ممالک بحر اوقیانوس کے دونوں اطراف موجود ہیں، جو سلامتی کے چیلنجوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرتے ہیں۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ سکریٹری جنرل کا یہ دورہ امریکہ کی طرف سے نارتھ ایٹلانٹک الائنس اور یورپ کے ساتھ اس کے تعلقات، اور افغانستان سے بلقان اور بحر ہند تک درپیش چیلنجز سے مل کر نبردآزما ہونے کےمشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
XS
SM
MD
LG