رسائی کے لنکس

نیپال: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کا جج ہلاک


نیپال کی پولیس نے کہاہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے سپریم کورٹ کے ایک جج کو، جس کے خلاف کرپشن کے الزاما ت کی تحقیقات جاری تھیں، فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

حکام کا کہناہے کہ رانا بہادر بام کو جمعرات کو کھٹمنڈو میں جب گولی مار کر ہلاک کیا گیا، وہ ایک کار میں اپنے دفتر جارہے تھے۔ ان کا محافظ بھی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

بام کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

نیپال کی جیوڈیشری کونسل بام کے خلاف ان الزامات کی تحقیقات کررہی تھی کہ انہوں نے سزاؤں میں نرمی کے بدلے میں کئی مجرموں سے رشوت لی تھی۔

ان کی ہلاکت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل پارلیمنٹ نیا آئین تحریر کرنے کی ڈیڈ لائن پوری کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔

آئین ساز اسمبلی نے آئین کا مسودہ تحریر کرنے کے کام کا آغاز 2008ء میں کیا تھااور اس کی ڈیڈ لائن میں کئی بار توسیع کی گئی تھی۔

نیپال میں نئے پارلیمانی انتخابات 22 نومبر کو ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG