رسائی کے لنکس

احتجاج کا نیا اور انوکھا طریقہ، کھمبا احتجاج


سیاسی کارکنان نے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کا یہ انوکھا طریقہ اختیار کرلیا ہےکہ اگر بات نہ مانی گئی تو بجلی کا کھمبا ہے نا، سیاسی جماعت کے پارٹی دفتر کے باہر آؤ دیکھا نہ تاؤ بجلی کا کھمبا دیکھا اور چڑھ گئے۔

پاکستان میں ہر طرف جہاں عام انتخابات 2013 کی گونج ہے وہیں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے جن رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹکٹ مل گیا وہ تو الیکشن لڑسکیں گے جبکہ باقی گھر جائیں گے۔ ایسے میں ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے اور وہ ہے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر لٹک جانا۔ ان دنوں پنجاب میں کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کرنے کے 3 واقعات سامنے آچکے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں سیاسی کارکنان اور دیگر نے مطالبات منوانے اور سیاسی جماعت کی توجہ حاصل کرنے کیلئے احتجاج کا یہ انوکھا طریقہ اختیار کرلیا ہےکہ اگر بات نہ مانی گئی تو بجلی کا کھمبا ہے نا، سیاسی جماعت کے پارٹی دفتر کے باہر آؤ دیکھا نہ تاؤ بجلی کا کھمبا دیکھا اور چڑھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جمعرات کے روز پنجاب میں سیاسی جماعت کی جانب سے پارٹی کے مرد اور خواتین کارکنان کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ٹکٹ نہ دیے جانے کیخلاف کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کیا گیا۔

گزشتہ روز پنجاب کے ہی شہر چوہنگ میں غربت کے ہاتھوں تنگ خاتون ن لیگ جماعت کی جانب سے مالی امداد نہ ملنے پر احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خاتون کو کھمبے سے نیچے اتارنے کیلئے ریسکیو ٹیم کی جانب سے کرین منگوائی گئی اور خاتون کو نیچے اتارا گیا۔

پچھلے ہفتے پنجاب کے شہر لودھراں میں بھی ایسا ہی احتجاج سامنے آیا، پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ کے پارٹی دفتر کے باہر ہی ایک برزرگ کارکن احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئے ۔مگر سیاسی جماعت کی جانب سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG