رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ: دھماکے کے بعد کان کنوں کے زندہ ہونے کی امید ختم


نیوزی لینڈ میں ایک کان (فائل فوٹو)
نیوزی لینڈ میں ایک کان (فائل فوٹو)

پولیس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقے ساؤتھ آئی لینڈ میں کوئلے کی کان میں دوسرے طاقتور دھماکے کے بعد اس میں پھنسے 29 کان کنوں کے ملنے کی کوئی امید باقی نہیں رہی ہے۔

امدادی کارکنوں نے بدھ کو ہونے والے دھماکے سے قبل دریا پائیک کے قریب واقع کوئلے کی کان میں میتھین گیس کی بھاری مقدار میں موجودگی کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔

گذشتہ جمعہ کے روز کان میں گیس بھر جانے کے باعث پہلا دھماکا ہوا تھا جس کے بعد امدادی کارکنوں کا کان میں موجود 29 افراد سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا جب کہ کان میں مسلسل گیس کی موجودگی کی وجہ سے امدادی ٹیمیں بھی کوئی کارروائی نہیں کر سکیں۔

کان میں پھنسے افراد کے عزیزواقارب اور مقامی حکام اب بھی کان کنوں کے زندہ ہونے کی اُمید کر رہے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ اُمیدیں معدوم ہوتی جا رہی ہے۔

اِن کان کنوں میں برطانوی اور آسٹریلوی باشندے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 17 سے 62 برس کے درمیان ہیں۔

XS
SM
MD
LG