امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دلی میں پہلی مرتبہ ملاقات کی اور انہیں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی منظورشدہ اصلاحات قبول کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ امریکہ کے مطابق ان اصلاحات سے بین الاقوامی تجارت میں اربوں ڈالر کا اضآفہ ہو سکتا ہے۔