رسائی کے لنکس

نیویارک: پولیس نے مشتبہ ٹرک کی تلاشی کے بعد پل کھول دیا


پولیس کا کہنا ہے کہ رابرٹ کینیڈی پل پر چھوڑے گئے ایک ٹرک میں کوئی بم موجود نہیں تھا۔ ٹرک سے بدھ کی صبح ایک ورکر نے پٹرول کی بو سونگھ کر حکام کو مطلع کیا تھا

نیو یارک شہر کی پولیس نے یہ معلوم ہونے کے بعد کہ ایک مشتبہ ٹرک میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں، شہر کے ایک بڑے پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رابرٹ کینیڈی پل پر چھوڑے گئے ایک ٹرک میں کوئی بم موجود نہیں تھا۔ ٹرک سے بدھ کی صبح ایک ورکر نے پٹرول کی بو سونگھ کر حکام کو مطلع کیا تھا۔

عینی شاہدوں نے ایک شخص کو ٹرک سے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا تھا۔

رابرٹ کینیڈی پل نیو یارک شہر کو مین ہیٹن، کوئنز، اور برانکس سےملاتا ہے۔ اسے بدھ کی صبح مختصرا بند کردیا گیا تھا۔

یہ واقعہ نیو یارک کے ٹائمز سکوئرعلاقے میں ایک کار کو بم سے اڑانے کی کوشش کے کچھ ہی دنوں بعد پیش آیا۔

XS
SM
MD
LG