رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی 55 رنز سے فتح


نیوزی لینڈ کے بلے باز مک کولم شاٹ کھیل رہے ہیں
نیوزی لینڈ کے بلے باز مک کولم شاٹ کھیل رہے ہیں

نیوزی لینڈ کی طرف سے فرینکلن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

نیوزی لینڈ کے شہر ہملیٹن میں منگل کو کھیلے جانے والے کرکٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 55 رنز سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلے باز مک کولم 74 اور گپٹل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ نے جب اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے پانچ کھلاڑی صرف 47 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے باؤلرز کے سامنے کوئی بھی بلے باز جم کر نہیں کھیل سکا اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے فرینکلن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مک کیلینیگھن اور بٹلر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ نے 40 رنز سے جیتا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ویلنگٹن میں 13 فروری کو کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG