رسائی کے لنکس

ٹی وی میزبان کے تبصرے پر نیوزی لینڈ کی بھارت سے معافی


ٹی وی میزبان کے تبصرے پر نیوزی لینڈ کی بھارت سے معافی
ٹی وی میزبان کے تبصرے پر نیوزی لینڈ کی بھارت سے معافی

نیوزی لینڈ نے ایک مقامی ٹی وی چینل کے میزبان کی طرف سے بھارتی عہدیدار کے بارے میں غیر مہذب الفاظ کے استعمال پر بھارت سے معافی مانگی ہے ۔ وزیر خارجہ Murray McCullay نے پال ہنری کے تبصرے کو ”بلاجواز اور توہین آمیز“ قرار دیا ہے۔

گذشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی پر ، میزبان ہنری نے دہلی کی وزیراعلیٰ شیلا ڈکشت کے نام کی ادائیگی کچھ اس انداز میں کی کہ اس کے انگریزی زبان کے تحقیر آمیز الفاظ ہونے کا شبہ ہوا۔ اُنھوں نے کہا کہ نام بالکل ٹھیک تھا کیوں کہ ”ڈکشت بھارتی ہیں“۔

دہلی میں عہدیداروں نے ہنری کے تبصرے کو امتیازی قرار دیا اور بھارت میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج بھی کیا گیا۔ ہنری کو رواں ہفتے کے اوائل میں بغیر تنخواہ کے معطل کردیا گیا تھااور اس کی وجہ گورنر جنرل Anand Satyanand کے بارے میں اُن کا ایک الگ تبصرہ تھا۔

ڈکشت نے نئی دہلی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل ہی یہ عہدہ سنبھالا تھا۔

XS
SM
MD
LG