رسائی کے لنکس

نائیجیریا: فوج کی کاررائیوں میں 29 مشتبہ دہشت گرد ہلاک


فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کو رات دیر گئے کیمیرون کی سرحد کے قریب "جارحانہ آپریشن" میں 20 عسکریت پسند مارے گئے اور اس دوران ایک فوجی بھی ہلاک ہوا۔

نائیجیریا میں فوج نے کہا ہے کہ بوکو حرام گروپ کے خلاف جمعرات کو شروع کی گئی کارروائیوں میں اب تک 29 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کو رات دیر گئے کیمیرون کی سرحد کے قریب "جارحانہ آپریشن" میں 20 عسکریت پسند مارے گئے اور اس دوران ایک فوجی بھی ہلاک ہوا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بوکو حرام کے عسکریت پسند اس علاقے کو ملک کے دیگر حصوں کی طرف جانے والے لوگوں پر حملوں کے لیے استعمال کرتے آرہے تھے۔

حکام کے مطابق یہ لڑائی جمعرات کو بوکو حرام کے مضبوط گڑھ مائیدوگوری سے 85 کلومیٹر جنوب میں شروع ہوئی تھی۔

ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

بوکو حرام 2009ء سے مسلم اکثریتی آبادی نائیجیریا کے شمال میں سخت گیر اسلامی قوانین کے نفاذ کے لیے مسلح کارروائیاں کرتا آرہا ہے۔ یہ گروپ پولیس تھانوں، جیلوں اور سرکاری حکام کے علاوہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بناتا رہا ہے۔

گزشتہ بدھ کو امریکہ نے بوکو حرام اور نائیجیریا میں مقیم ایک اور عسکریت پسند گروپ انصار کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کے ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ دونوں گروپ حالیہ برسوں میں شمال مشرقی اور وسطی نائیجیریا میں ہزاروں ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔
XS
SM
MD
LG