رسائی کے لنکس

مغوی ہماری تحویل میں ہیں: انتہا پسند گروہ کا دعویٰ


نائجیریا
نائجیریا

ماضی میں نائجیریا میں غیرملکیوں کے اغوا کے واقعات میں ’انصار‘ نامی گروہ ملوث رہا ہے

اختتام ہفتہ شمالی نائجیریا کے ایک دور افتادہ قصبے میں رات کے وقت کی گئی اغوا کی ایک واردات میں جن سات غیر ملکیوں کو اغوا کیا گیا ہے، القاعدہ سے منسلک ایک انتہا پسند مذہبی گروہ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ یہ اُس کی کارستانی ہے۔

ماضی میں نائجیریا میں ہونے والے غیر ملکیوں کے اغوا کے واقعات میں ’انصار‘ نامی گروہ ملوث رہا ہے۔

گروپ کےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’یہ ساتوں افراد ہماری تحویل میں ہیں‘۔ اغوا ہونے والوں میں لبنان اور یورپ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

نائجیریا کے شہر کانو سے خبر میں رائٹرز نے بتایا ہے کہ ہفتے کی رات گئے مسلح افراد نے باشی نامی ریاست میں مجارے کے مقام پر واقع ’ستراکو‘ کی تعمیراتی تنصیب پر حملہ کیا جس واقع میں ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوا۔ ساتھ ہی، برطانیہ، اٹلی اور یونان کے ایک ایک شہری اور چار لبنانی شہریوں کو اغوا کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG