رسائی کے لنکس

چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 19 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کی سرکاری خبر رساں ادارے  'ژنہوا' کے مطابق اتوار کی صبح مٹی کا ایک تودہ ٹینگ کاؤنٹی میں ایک زیر تعمیر پن بجلی گھر کے اوپر آ گرا جس کی وجہ سے متعدد افراد لاپتا ہو گئے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے فیوجان میں مٹی کے تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والے 19 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 20 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ادارے 'ژنہوا' کے مطابق اتوار کی صبح مٹی کا ایک تودہ ٹینگ کاؤنٹی میں ایک زیر تعمیر پن بجلی گھر کے اوپر آ گرا جس کی وجہ سے متعدد افراد لاپتا ہو گئے۔

ہنگامی امدادی کارکن، مرکزی حکومت کی طرف سے بھیجے گئے ماہرین کے ساتھ مل کر تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق امدادی کارکنوں کا ملبے تلے دبے دو افراد کے ساتھ رابطہ قائم ہو گیا ہے اور اب انہیں باہر نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تاہم اس علاقے میں اب بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

چین میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر شینزن میں ایک صنعتی پارک پر مٹی کا ریلا گرنے سے 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG