بھارت کے شہر ممبئی میں 'نیتا مکیش امبانی کلچر سینٹر' کا شاندار لانچ ہوا جس میں نا صرف بھارتی بلکہ ہالی وڈ کے معروف فن کاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ اس کلچر سینٹر کا افتتاح بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے کیا۔ اکتیس مارچ سے شروع ہونے والے اس دو روزہ لانچنگ ایونٹ میں امریکی ماڈل جی جی حدید، ہالی وڈ اداکار ٹام ہالینڈ، اداکارہ زینڈئیا سمیت دیگر کی شرکت کی۔ بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، دپیکا پڈوکون، کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا سمیت کئی شخصیات نے تقریب کی رونقیں بڑھائیں۔ نیتا مکیش امبانی کلچر سینٹر کا مقصد فن کے ذریعے بھارت کی ثقافت اور روایات کو نمایاں کرنا ہے۔
ممبئی میں تقریب: ہالی وڈ و بالی وڈ ستاروں کی شرکت

1
امریکی ماڈل جی جی حدید بھارت کے روایتی لباس ساڑھی میں ملبوس ہیں۔

2
ہالی اداکار ٹام ہالینڈ نے بھی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔

3
بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے۔

4
نیتا مکیش امبانی اور بالی وڈ اداکارہ ریکھا ریڈ کارپٹ کے جلوے بڑھا رہی ہیں۔