رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی جنگی مشقوں کے باعث کشیدگی


باور کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا، امریکہ پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا لیکن خدشہ ہے کہ وہ متنازع سرحد کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

شمالی کوریا نے حساس سرحدی علاقے کے قریب توپ خانے کی مشقیں کی ہیں جو جزیرہ نما کوریائی خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ صدر کم جونگ اُن نے مشقوں کا براہ راست جائزہ لیا۔ ان مشقوں میں توپ خانے نے بحیرہ زرد میں واقع دو جزیروں پر ’فرضی اہداف‘ کو نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا اپنے ایٹمی تجربے کے بعد گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے بعد امریکہ کو جوہری جنگ میں پہل کی دھمکی دے چکا ہے جب کہ پڑوسی ملک شمالی کوریا کو دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

باور کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا، امریکہ پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا لیکن خدشہ ہے کہ وہ متنازع سرحد کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پیانگ یانگ پہلے ہی جنگ بندی کے اس معاہدے کو رد کر چکا ہے جس کے نتیجے میں 1953 میں کوریائی جنگ کا خاتمہ ممکن ہوا تھا جب کہ اقوام متحدہ اور جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے ایک روز قبل شمالی کوریا پر زور دیا تھا کہ وہ’’اعتماد سازی‘‘ کے ذریعے کشیدگی کو ختم کرنے کرے جن میں اپنے جوہری اور میزائل تجربوں کے پروگرام ختم کرنا بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG