رسائی کے لنکس

سیول کا شمالی کوریا کی پیشکش کا مثبت جواب


شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے حکومت کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا نے تسلیم کیا تو اس کے ساتھ ’ہاٹ لائن‘ بھی بحال کر دی جائے گی۔

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کے شکار مشترکہ صنعتی منصوبے پر بات چیت کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس اقدام سے علاقے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے اشارے ملتے ہیں۔

شمالی کوریا کی ایک کمیٹی کی طرف سے بات چیت کی تجویز اس مشترکہ صنعتی علاقے کے بارے میں دی گئی جسے گزشتہ ماہ بند کر دیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی وزارت یونیفیکیشن کا کہنا ہے کہ سیول، پیانگ یانگ کی تجویز کا ’’ مثبت انداز میں قبول‘‘ کرتا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے حکومت کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جنوبی کوریا نے تسلیم کیا تو اس کے ساتھ ’ہاٹ لائن‘ بھی بحال کر دی جائے گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر ضروری ہوا، تو منقسم خاندانوں کو دوبارہ سے اکٹھا کرنے کا معاملہ بھی مجوزہ بات چیت کا حصہ ہو سکتا ہے۔

کئی ہفتوں تک امریکہ اور پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کے بعد شمالی کوریا نے تجویز دی ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

فروری میں تیسرے جوہری تجربے کے بعد شمالی کوریا اپنے خلاف لگائی جانے والی بین الاقوامی تعزیرات پر امریکہ سے ناراض تھا۔
XS
SM
MD
LG