رسائی کے لنکس

مشترکہ صنعتی کمپلیکس میں شمالی و جنوبی کوریا کے مذاکرات


کائی سانگ میں جنوبی کوریائی کمپنیوں کی کونسل کے سربراہ چنگ کی سُپ کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔

شمالی کوریا کے عہدیدار بدھ کو جنوبی کوریا کی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں مشترکہ طور پر چلائے جانے والے صنعتی کمپلیکس میں کام کرنے والے مزدوروں کی اجرتوں کے معاملے پر بحث کی جائے گی۔

پیانگ یانگ یکطرفہ طور پر کائی سانگ صنعتی کمپلیکس میں کام کرنے والے شمالی کوریائی کارکنوں کی اجرت میں اضافے کی کوشش کر رہا ہے۔ سیئول اس پر یہ کہہ کر معترض ہے کہ یہ فیصلہ باہمی اتفاق سے کیا جائے۔

کائی سانگ صنعتی کمپلیکس دونوں ملکوں کی درمیان سرحدی علاقے میں واقع ہے جہاں دونوں فریقوں کی ملاقات ہو رہی ہے۔

کائی سانگ میں جنوبی کوریائی کمپنیوں کی کونسل کے سربراہ چنگ کی سُپ کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔

"اس موقع پر یکطرفہ طور پر کم سے کم اجرت میں اضافہ مسئلہ نہیں، مسئلہ یکطرفہ طور پر لیبر قوانین میں تبدیلی کا ہے۔ یہ صرف شمال اور جنوب کی حکومتوں کے مابین مذاکرات بحال ہونے کے بعد ہی آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔"

گزشتہ ماہ پیانگ یانگ نے سیئول کو مطلع کیا تھا کہ وہ مارچ سے اجرتیں 70.35 ڈالر سے بڑھا کر 74.00 ڈالر کر رہا ہے۔

صنعتی کمپلیکس میں 120 جنوبی کوریائی فیکٹریوں میں شمالی کوریا کے 53 ہزار سے زائد لوگ کام کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG