رسائی کے لنکس

شمالی آئر لینڈ کے نیم فوجی گروپ نے ہتھیار ڈالنے کی تصدیق کر دی


برطانوی پارلیمنٹ کے انتہائی خلاف ایک چھوٹے لیکن ایک طاقتور پیرا ملٹری گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے شمالی آئر لینڈ میں قیام امن کے سلسلے میں اپنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

آئر لینڈ کی نیشنل لبریشن آرمی نے پیر کے روز باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس نے حالیہ ہفتوں میں اپنے غیر قانونی اسلحے کے ذخیرے حوالے کر دیے ہیں ۔ منگل کے روز اس قانون کی مدت ختم ہو رہی ہے جس کے تحت شمالی آئر لینڈ کے مسلح گروپس کو کسی قانونی چارہ جوئی کے خوف کے بغیر اپنے ہتھیار وں سے دستبرداری کی اجازت ہے۔

آیر لینڈ نیشنل لبریشن آرمی ، آئی این ایل اے آئرلینڈ ری پبلکن آرمی سے الگ ہوجانے والا ایک پر تشدد گروپ ہے جو 100 سے زیادہ لوگوں کوہلاک کرنے کا زمہ دار ہے۔

اس کے حملوں میں 1979 میں لندن کے قدامت پسند برطانوی سیاست دان، Airey Neave کی ہلاکت اور 1982 میں وہ بم دھماکہ شامل ہے جس میں 17 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔


گروپ نے چار ماہ قبل کہا تھا کہ اس نے تشدد کی اپنی 35 سالہ مہم ختم کر دی ہے۔

XS
SM
MD
LG