رسائی کے لنکس

ناروے کے وزیراعظم ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں

وزیراعظم سٹولٹنبرگ
وزیراعظم سٹولٹنبرگ

مسٹر سٹولٹنبرگ کے اس تجربے کے دوران ٹیکسی میں نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے ناروے کے باشندوں کی سیاست پر گفتگو اور بعد ازاں یہ معلوم ہونے پر کہ ٹیکسی ڈرائیور دراصل ان کے ملک کے وزیراعظم ہیں، ان کے تاثرات کو عکس بند کیا گیا۔

ناروے کے وزیراعظم جینز سٹولٹنبرگ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے نکتہ نظر اور سوچ جاننے کے لیے بہترین جگہ ٹیکسی ہے۔ لہذا انھوں نے اوسلوں میں ایک روز ٹیکسی ڈرائیور کا روپ دھار کے گزارا۔

جون میں ان کے اس تجربے کی تصاویر ایک اخبار کی ویب سائٹ اور وزیراعظم کے فیس بک پیج پر جاری کی گئیں۔

مسٹر سٹولٹنبرگ کے اس تجربے کے دوران ٹیکسی میں نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے ناروے کے باشندوں کی سیاست پر گفتگو اور بعد ازاں یہ معلوم ہونے پر کہ ٹیکسی ڈرائیور دراصل ان کے ملک کے وزیراعظم ہیں، ان کے تاثرات کو عکس بند کیا گیا۔

خفیہ کیمروں میں وزیراعظم کا یہ اعتراف بھی ریکارڈ ہوا کہ انھوں نے آٹھ سالوں سے کبھی بھی کوئی کار نہیں چلائی۔

یہ بہروپ وزیراعظم کی انتخابی مہم کا ایک حصہ تھا۔ مسٹر سٹولٹنبرگ کی جماعت لیبر پارٹی کا آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں حزب مخالف کی جماعت سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔
XS
SM
MD
LG