رسائی کے لنکس

2050ء تک معمر افراد کی تعداد دوگنا ہو جائے گی


مردم شماری کے امریکی ادارے کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2030ء تک امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک شہری کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہوگی

امریکی حکومت کی جانب سے شائع کردہ دو رپورٹوں کے مندرجات کے مطابق 2050ء تک امریکہ میں 65 برس یا اس سے زیادہ عمر کی آبادی دو گنا بڑھ جائے گی۔

ماہرین کے مطابق، یہ تعداد تشویشناک ہے اور امریکی معیشت کے لیے ایک بوجھ ثابت ہوگی۔

مردم شماری کے ادارے کی ایک حالیہ رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2012ء میں امریکہ میں معمر افراد کی تعدادچار کروڑ 30 لاکھ ہے، جو اگلی چار دہائیوں تک آٹھ کروڑ 50 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سینسز بیورو کے مطابق 2030ء تک ہر پانچ میں سے ایک شہری کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہوگی۔

2056ء تک امریکہ میں معمر افراد کی تعداد 18 برس یا اس سے کم عمر افراد سے کہیں زیادہ ہو جائے گی۔

تحقیق دانوں کے مطابق، امریکہ میں معمر افراد کی بڑھتی آبادی سے امریکہ کو مستقبل میں بہت سے چیلنجز درپیش ہو سکتے ہیں، جن میں سوشل سیکورٹی اور میڈی کیئر سر ِفہرست ہیں۔ اس کے علاوہ، معمر افراد کی زیادہ آبادی خاندانوں، کاروبار اور طبی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں پر بھی اثرانداز ہوگی‘۔

رپورٹ کے مطابق 2050ء تک 65 برس یا اس سے زیادہ عمر کی 39 فی صد آبادی سیاہ فاموں، ہسپانوی اور ایشیائی افراد پر مشتمل ہوگی۔ 2012ء میں یہ شرح 21 فی صد ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے علاوہ جاپان، جرمنی اور اٹلی کو بھی معمر افراد کی بڑھتی آبادی اور اس سے منسلک چیلنجز کا سامنا ہوگا۔
XS
SM
MD
LG