رسائی کے لنکس

صدر اوباما نے 38 کھرب ڈالر کا بجٹ پیش کر دیا


امریکی صدر براک اوباما 38 کھرب ڈالر کا بجٹ پیش کر رہے ہیں جس میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور خسارہ کم کرنے پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

صدر اوباما کا 2011ء کے بجٹ میں رواں مالی سال کے لیے 16 کھرب ڈالر کے ریکارڈ خسارے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے 2011ء کے مالی سال کے 13 کھرب ڈالر تک اور اگلے کئی سال تک اس خسارے میں بتدریج کمی واقع ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔

بجٹ کے منصوبے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ بقیہ عشرے میں خسارہ امریکی معیشت کا 4.5 فی صد حصہ ہو گا۔ کئی ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ حصہ غیر مستحکم ہے۔

کانگریس کی طرف سے اس بجٹ کی منظوری لازمی ہے۔

گذشتہ ہفتے اپنے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں صدر اوباما نے کہا تھا کہ بجٹ کے خسارے پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔ حکومت کا اندازہ ہے کہ 2009ء کے آخر تک امریکی بجٹ کا مجموعی خسارہ 14 کھرب ڈالر سے زیادہ تھا۔

XS
SM
MD
LG