رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا تاریخ ساز دورہ ِملائشیا


صدر اوباما کے حالیہ دورہ ِ ملائیشیا سے قبل سابق امریکی صدر لِنڈن جانسن نے 1966ء میں ملائشیا کا دورہ کیا تھا۔

امریکی صدر براک اوباما ہفتے کے روز ملائشیاء کے تاریخ ساز دورے پر کولا لمپور پہنچے۔ صدر اوباما تقریباً گذشتہ نصف صدی میں ملائشیاء جانے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔

صدر اوباما اپنے دورہ ِ ایشیاء کے تیسرے پڑاؤ میں ملائشیا پہنچے تھے۔ صدر اوباما کے دورہ ِ ایشیاء کا مقصد خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

صدر اوباما کے حالیہ دورہ ِ ملائیشیا سے قبل سابق امریکی صدر لنڈن جانسن نے 1966ء میں ملائشیا کا دورہ کیا تھا۔

ملائشیاء پہنچنے پر صدر اوباما کا پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ ملائشیاء کے سلطان عبدالحلیم اور وزیر ِاعظم نجیب رزاق نے صدر اوباما کا استقبال کیا۔

صدر اوباما کے دو روزہ دورہ ِملائشیاء کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور معاشی تعلق مضبوط بنانا ہے۔

صدر اوباما جنوبی کوریا سے ملائشیاء پہنچے تھے جہاں انہوں نے جنوبی کوریا کو ایک ایسے وقت میں جبکہ شمالی کوریا ایک اور جوہری ٹیسٹ کی تیاری میں ہے، امریکہ کی جنوبی کوریا کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔
XS
SM
MD
LG