رسائی کے لنکس

logo-print

صدر اوباما کا کیری کو مشرق ِوسطیٰ بھیجنے کا عندیہ


صدر اوباما کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر ِاعظم نیتن یاہو کو کہا ہے کہ امریکی عہدیدار اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین نومبر 2012 کے سیز فائر پر واپس آجائیں۔

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے وہ امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری کو مشرق ِوسطیٰ بھیجنے پر تیار ہیں تاکہ وہ وہاں جا کر اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری پرتشدد کارروائیوں کو روکنے میں مدد کر سکیں۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی تعیناتی کے بعد عالمی ثالثوں کی کوشش ہے کہ اس لڑائی کو ختم کرانے کے لیے مصر کی کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں فریقوں کو لڑائی ختم کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر ِاعظم نیتن یاہو کو کہا ہے کہ امریکی عہدیدار اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین نومبر 2012 کے سیز فائر پر واپس آجائیں۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ، ’جان کیری مصر کی جانب سے پیش کردہ پلان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں‘۔

میں نے اسرائیلی وزیر ِاعظم کو بتایا ہے کہ، ’جان کیری مشرق ِ وسطیٰ کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں‘۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے مصر کی جانب سے پیش کردہ پلان پر عرب لیگ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ دوسری طرف حماس کی جانب سے اس پلان کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG