رسائی کے لنکس

اوباما کا 'قدرتی خزانوں' کے تحفظ پر زور


ہفتہ وار خطاب میں، صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کو خدا کی طرف سے چند خوبصورت ترین وسیع قدرتی مناظر عطا کیے گئے ہیں۔۔۔۔ جن میں گرینڈ ٹٹونز سے لے کر گرینڈ کینیون؛ سرسبز جنگلات، وسیع ریگستان، جھیلیں، دریا شامل ہیں، جن میں حیاتیات کی بیش بہا دولت موجود ہے

امریکی صدر براک اوباما نے امریکوں پر زور دیا ہے کہ 'قدرتی خزانوں' کے تحفظ کے لیے 'وہ سب کچھ کیا جائے جو بس میں ہے'۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں، صدر اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کو خدا کی طرف سے چند خوبصورت ترین وسیع قدرتی مناظر عطا کیے گئے ہیں۔۔۔۔ جن میں گرینڈ ٹٹونز سے لے کر گرینڈ کینیون؛ سرسبز جنگلات، وسیع ریگستان، جھیلیں، دریا شامل ہیں، جن میں حیاتیات کی بیش بہا دولت موجود ہے۔

صدر نے کہا کہ 'ہماری ذمہ داری ہے کہ آئندہ نسلوں کے لیے اِن خزانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بالکل ویسے ہی جیسے ماضی میں اِنھیں ہمارے لیے محفوظ رکھا گیا'۔

صدر اوباما نے بتایا کہ اُنھوں نے 10 لاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ کا رقبہ اور آبی وسائل عام پبلک کے استعمال کے لیے مختص کر دیے ہیں، تاکہ موجودہ اور آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہوسکیں، جو کسی دیگر صدارتی دور کے مقابلے میں بڑا اقدام ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کیے گئے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے، اوباما نے کہا کہ وہ عہدے پر فائز پہلے صدر ہیں جنھوں نے امریکی آرکٹک کا دورہ کرکے شمالی برادری سے مقالات کی۔ سائنس دانوں اور سرگرم کارکنوں نے متنبہ کیا تھا کہ آرکٹک پر دنیا کے عام شرح کے مقابلے میں درجہ حرارت دوگنی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ بقول اُن کے، آرکٹک کی برف گلنے سےکرہ ارض کی تپش میں اضافہ آتا جا رہا ہے۔

صدر نے ہفتے کے روز کہا کہ گذشتہ چھ ہفتوں کے دوران، امریکہ نے موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنے کی تدابیر کے حوالے سے کافی کام کیا ہے، جس کے لیے 'بہت ساری شفاف توانائی پیدا کی جارہی ہے اور کاربن کے اخراج کو کافی کم کیا جائے گا'۔

اُنھوں نے کہا، چونکہ امریکہ عملی اقدام میں یقین رکھتا ہے، اس کی دیکھا دیکھی، 150 ملکوں نے عہد کیا ہے کہ وہ عالمی کاربن کے اخراج کی شرح میں 80 فی صد کمی لانے کے کام میں حصہ لیں گے؛ اُنھوں نے حکمت عملی کا اعلان کیا ہے جس میں کاربن کی ضرر رساں آلودگی میں کمی لانے کا عہد شامل ہے، جو ہمارے کرہ ارض کی تپش کا سبب بنتا ہے'۔

سائنس دانوں نے متنبہ کیا ہے کہ صنعتی دور سے قبل کے دو درجے کم سیلشئیس کی شرح کو بحال نہ کرنے کی صورت میں، موسم میں شدید تغیر آئے گا، سمندروں کی سطح میں اضافہ ہوگا اور دنیا بھر کی انسانی آبادی اثرانداز ہوگی۔

XS
SM
MD
LG