رسائی کے لنکس

خسارے میں کمی لانے لیے اوباما تین سال تک اخراجات کو قابو میں رکھنے کے حق میں


خسارے میں کمی لانے لیے اوباما تین سال تک اخراجات کو قابو میں رکھنے کے حق میں
خسارے میں کمی لانے لیے اوباما تین سال تک اخراجات کو قابو میں رکھنے کے حق میں

بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کی غرض سے امریکی صدر براک اوباما کانگریس کو تجویز دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں تین سالوں کے لیے متعدد داخلی منصوبوں پر پابندی لگانے کے لیے کہا جائے گا۔

انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ صدر یہ بات بدھ کو اپنی سٹیٹ آف دی یونین تقریر میں پیش کرنے والے ہیں، اور یہی بات اُن کی بجٹ میں شامل ہو گی جو وہ پہلی فروری کو کانگریس میں پیش کریں گے۔

توقع ہے کہ اِس منصوبے کی مدد سے آئندہ عشرے کے دوران تقریباً 250ارب ڈالر کی بچت ہو گی جس کا اطلاق دفاع، سابق فوجیوں، ہوم لینڈ سیکیورٹی یا غیر ملکی امداد کے اداروں پر ہو گا۔

اخراجات میں کمی لانے اور ساتھ ہی مزید نوکریاں فراہم کرنے اور مشکل سے دوچار معیشت کو سہارا دینے کے حوالے سےوائٹ ہاؤس پر شدید زور دیا جا رہا تھا۔

امریکی سنیٹ نے منگل کو وائٹ ہاؤس کی طرف سے پیش کردہ تجویز کو مسترد کر دیا جِس میں اِسی سال بجٹ خسارے کو حل کرنے کے لیے ایوان کے دو طرفہ ارکان پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کے لیے کہا گیا تھا۔

آج ہی کے دِن دو طرفہ کانگریسی بجٹ دفتر نے بتایا کہ 2009ء میں بجٹ خسارہ 1.4 ٹریلین ڈالر تھا جو اِس سال کسی قدر کم ہو کر 1.35ٹریلین ڈالر رہ گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان رابرٹ گِبز کا کہنا ہے کہ صدر کی تقریر زیادہ تر امریکی معیشت میں پھر سے تیزی لانے پر مرکوز ہو گی۔

نوکریوں میں اضافے اور معاشی پیش رفت کے علاوہ، توقع ہے کہ مسٹر اوباما دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور ہیلتھ کیئر ریفارم پر اپنی داخلی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔

صدر اوباما پر حفظانِ صحت کا منصوبہ پیش کرنے پر نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ اِس وقت ایوانِ نمائندگان اور سنیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قائدین کے درمیان مذاکرات کے آخری مراحل سے گزر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG