اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ’کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ یعنی ’سی ڈی اے‘ نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں ایک کچی آبادی میں گھروں کو مسمار کر دیا۔ اس موقع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔ (تحریر و تصاویر رضوان عزیز)
1اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں ایک کچی آبادی میں گھروں کو مسمار کیا۔
22005ء میں قائم ہونے والی اس بستی میں موجود 800 مکانوں کو بلڈوزروں اور کھدائی کی مشینوں کی مدد سے مسمار کرنے کے لیے کارروائی کی گئی۔
3غیر قانونی مکانات مسمار کرنے کے بعد زمین کی سطح ہموار کرنے کے لیے بھاری مشینری کی مدد لی جا رہی ہے۔
4بستی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں کئی دہائیوں سے رہ رہے ہیں اور انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے۔