رسائی کے لنکس

logo-print

اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں 31 شدت پسند ہلاک


فائل فوٹو

خیبر اور اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

پاکستان کے دو مختلف قبائلی علاقوں خیبر اور اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم 31 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

قبائلی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں اور مقامی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے مختلف علاقوں مامونزئی، انذر اور جندری کلے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اس آپریشن میں شدت پسندوں کے پانچ مشتبہ ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

ملحقہ قبائلی علاقے کی دور افتادہ وادی تیرہ میں بھی جیٹ طیاروں اور توپ خانے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اورکزئی اور خیبر ایجنسی کے جن دور دراز علاقوں میں یہ کارروائی کی گئی وہاں تک میڈیا کی رسائی نہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق تقریباً نا ممکن ہے۔
XS
SM
MD
LG