رسائی کے لنکس

اوکرزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 جنگجو ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

قبائلی انتظامیہ میں شامل ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے زمینی دستوں نے پیش قدمی بھی کی اور غنڈامیلا علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں جمعرات کو دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 12 مبینہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق غنڈامیلا کے علاقے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس میں دہشت گردوں کی کئی پناہ گاہیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

قبائلی انتظامیہ میں شامل ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے زمینی دستوں نے پیش قدمی بھی کی اور غنڈامیلا علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

جس علاقے میں یہ کارروائی کی گئی وہاں تک ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو رسائی حاصل نہیں اس لیے ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے اور بیشتر علاقے میں حکومت کی عملداری بحال ہے۔
XS
SM
MD
LG