ایک زمانے میں کُشتی اکھاڑے کی زینت ہوا کرتی تھی۔ جوں جوں زمانے کے رنگ بدلتے گئے، ویسے ہی یہ کھیل جدید قسم کے اسٹیڈیم میں منعقد ہونے لگا۔مگر کُشتی کی ایک قسم ایسی بھی ہے جومہذب ایوانوں میں لڑی جاتی ہے، اورایوانِ نمائندگان کی کاروائی کا حصہ بننے والے پڑھے لکھےارکان ایک دوسرے سے گُتھم گتھا دکھائی دیتے ہیں۔
یقین نہ آئے تو تصاویر ملاحظہ کیجئیے:
کُشتی کی ایک قسم ایسی بھی ہوتی ہے!

1
ترک پارلیمنٹ کے ایک اجلاس کے دوران حکمران پارٹی اور حزب مخالف کے ارکان دست و گریبان دکھائی دیے

2
27 فروری 2013 کو ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ میں سالانہ بجٹ کی رپورٹ کے دوران ارکان ہاتھا پائی میں مصروف

3
انقرہ میں واقع ترک پارلمنٹ کے ارکان 28 مارچ 2007 کو صدارتی انتخابات میں آئنی ترمیم پر ہونے والی ایک بحث کے دوران ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے

4
21فروری 2014 کو یوکرین کی پارلیمنت کے ایک اجلاس کے دوران ارکان گُتم گُتھا ہو گئے